قطر کا حج مقامات کو بین الاقومی بنانے کا مطالبہ اعلان جنگ ہے : سعودی عرب

قطر کا حج مقامات کو بین الاقومی بنانے کا مطالبہ اعلان جنگ ہے : سعودی عرب

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے قطر کا حج کے مقدس مقامات کو بین الاقوامی بنانے کا مطالبہ ایک جارحانہ فعل ا و ر سعودی مملکت کیخلاف اعلانِ جنگ ہے۔انھوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں چارعرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر العربیہ اور الحدث نیوز چینل کیساتھ ایک انٹرویو میں کہاہم ایسے کسی بھی فریق کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جو مقدس مقا ما ت کو بین الاقوامی قرار دینے کیلئے کام کررہا ہے۔قبل ازیں عادل الجبیر نے قطر کی جانب سے حج کے معاملات کو سیاسی بنانے کی کو ششو ں کی مذمت کی تھی اور انھوں نے کہا تھا قطریوں کا حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آمد پر خیرمقدم کیا جائے گا۔سعودی عرب قطر کی جانب سے اپنے عازمین حج کی مملکت میں آمد کو روکنے کیلئے اور حج امور کو سیاسی بنانے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔ مملکت کی عازمین حج کے خیر مقدم اور انھیں سہولتیں مہیا کرنے کی تاریخ بڑی واضح ہے اور انھیں ہر طرح سے سہولتیں مہیا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ سعودی عرب دنیا بھر کے حجاج کی طرح قطریوں کا بھی حج کی ادائیگی کیلئے خیرمقدم کرے گا۔

سعودی عرب

مزید : صفحہ اول