اقامہ جعلی اور بے بنیاد،خورشیدشاہ کی ایف آئی اے کو تحقیقات کی درخواست

اقامہ جعلی اور بے بنیاد،خورشیدشاہ کی ایف آئی اے کو تحقیقات کی درخواست

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اپنے حوالے سے منظر عام پر آنے والے اقامے کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کرانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔اپوزیشن لیڈر کی طرف سے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا 17 مئی 2016ء کو جاری ہونے والا اقامہ جعلی ہے کیونکہ اس میں ان کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کا نمبر درست نہیں، اس لئے اس کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں اطلاع دی جائے۔

خورشیدشاہ/درخواست

مزید : کراچی صفحہ اول