جمرود،ملاگوری میں تیز بارش سے گھر کی چھت منہدم ،3افراد جاں بحق،4زخمی

جمرود،ملاگوری میں تیز بارش سے گھر کی چھت منہدم ،3افراد جاں بحق،4زخمی

جمرود (نمائندہ خصوصی پاکستان) جمرودکے سب تحصیل ملاگوری کے علاقہ تاتارامیں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افرادجان بحق سمیت چارافراد زخمی ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملاگوی کے علاقہ تاتارامیں شدید بارش کی وجہ سے کمرے کا چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افرادامام حسین ، ان کی زوجہ اوران کی بیٹی جان بحق جبکہ ان کے چاربچے شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طورپر طبعی امداد کے لئے مقامی ہسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں ۔جان بحق افراد کے جنازوں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کیں اور جنازے اٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول