ڈیرہ میں ڈاکٹرز‘ پیرا میڈیکس اور کلاس فورس ملازمین کا مظاہرہ

ڈیرہ میں ڈاکٹرز‘ پیرا میڈیکس اور کلاس فورس ملازمین کا مظاہرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ٹائپ ڈی ہسپتال پہاڑ پور میں قائم سرکاری بنگلوں ،فلیٹس اور کوارٹرز پر عرصہ دراز سے غیر متعلقہ افراد کے قبضے اور انکو خالی نہ کرنے کے خلاف ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس اور کلاس فور ایسوسی ایشن کا متعلقہ ہسپتال میں صبح آٹھ سے دس بجے تک احتجاجی مظاہرہ اور علامتی ہڑتال،اگر 72گھنٹے میں ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ ضلع بھر میں پھیلا دینگے صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد رضوان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق ٹائپ ڈی ہسپتال پہاڑ پور میں قائم سرکاری بنگلوں ،فلیٹس اور کوارٹرز پر عرصہ دراز سے غیر متعلقہ افراد کے قبضے اور انکو خالی نہ کرانے کے خلاف صوبائی ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضوان کی قیادت میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن اور کلاس فور ایسوسی ایشن نے بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر علامتی ہڑتال کی اور صبح آٹھ سے صبح دس بجے تک کام بند رکھا اس دوران احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد رضوان اور جنرل سیکرٹری پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن غلام محمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر صوبہ بھر کے دوسرے اضلاع میں محکمہ صحت کے سرکاری رہائش گاہیں ہیں انکو غیر متعلقہ افراد سے خالی کرایا گیا ہے لیکن ضلع ڈیرہ کی تحصیل پہاڑ پور کے ہسپتال میں سرکاری رہائش گاہوں پر غیر متعلقہ افراد قابض ہیں ان رہائش گاہوں کو خالی کرانے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ ،ڈی جی ہیلتھ اور ڈی ایچ او ڈیرہ ضلعی انتظامیہ کو کئی بار لیٹر ارسال کرچکے ہیں اسکے باوجود ضلعی انتظامیہ کی خاموشی مانی خیز ہے اگر 72گھنٹے میں رہائش گاہیں خالی نہ کرائی گئی تو ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ وسیع کر دینگے اس موقع پر ڈی ایچ او محکمہ صحت موقع پر پہنچے اور انہوں نے ڈاکٹرز سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ انکا مسئلہ جلد حل کرایا جائیگا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول