شبقدر میں اہلسنت و الجماعت کا مولانا معاویہ کی رہائی پر ریلی
شبقدر نمائندہ خصوصی)شبقدر بازار میں اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں نے مرکزی رہنماء مولانا معاویہ اعظم کے رہائی پرایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ ریلی کے دوران کارکنوں نے اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء کی رہائی پر مٹھائیاں تقسیم کئے اور کہا کہ مولانا معاویہ اعظم کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ اہلسنت و الجماعت ملک کی پرامن مذہبی تحر یک اور سیاسی پلیٹ فارم ہیں ۔ اہل سنت والجماعت کی ریلی بازار کے مرکزی چوک میں جمع ہو گئی جہاں پر ریلی شکاء سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت شبقدر کے صدر بخت محمد ، جنرل سیکرٹری مولانا احسان اللہ فاروقی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ضیاء الرحمان فاروقی اور مقامی رہنماء مولانا ثناء اللہ حیدری نے کہا کہ مولانا معایہ اعظم نے حکومتی تحویل میں دو سال سے زائد عرصہ گرزرا لیکن اللہ کے فضل سے ان پر کوئی الزام ثا بت نہ ہو سکا اور دو سال بعد انہیں باعزت رہائی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت والجماعت ایک پرامن سیاسی اور مذہبی تحریک ہیں جو ملک میں اسلامی عقائد کی حفاظت کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں ۔