تعلیمی بورڈ مردان ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان آج کرے گا
مردان ( بیورورپورٹ) تعلیمی بورڈ مردان ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان آج کرے گابورڈ کے آڈیٹوریم میں صبح دس بجے خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں ٹاپ ٹونٹی پوزیشن ہولڈر طلباء کے ناموں کا اعلان ہوگا چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شوکت حیات کے مطابق امتحانات میں کل 71ہزارطلباء شریک ہوئے ہیں تعلیمی ادارے اور دیگر افراد رزلٹ بک بورڈ آج سہ پہر دوبجے مطلوبہ طریقہ کار کے مطابق کنٹرولرامتحانات سے حاصل کرسکتے ہیں ۔