نوشہرہ میں غریب اور نادار زکوٰۃ فنڈز سے تاحال محروم

نوشہرہ میں غریب اور نادار زکوٰۃ فنڈز سے تاحال محروم

نوشہرہ(بیورورپورٹ) محکمہ زکواۃ نوشہرہ نے عرصہ دو سال سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نادار اور غریب مریضوں کو زکواۃ فنڈ سے محروم کررکھا ہے غریب مریض عرصہ دو سال سے ادویات کے حصول کیلئے ذلیل وخوار ہونے لگے زکواۃ فنڈ کو ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ زکواۃ نوشہرہ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے زکواۃ فنڈ سے ہر مستحق مریض کو ایک ہزار روپے تک کے ادویات مفت فراہم کی جاتی تھی لیکن زکواۃ فنڈ گزشتہ دوسالوں سے بند ہے جس کی وجہ سے نادار مریض علاج معالجے سے محروم ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو محکمہ زکواۃ نوشہرہ سے ہر چھ مہینے سے نادار اور مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے دس لاکھ روپے تک فنڈ فراہم کی جاتی تھی لیکن ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ زکواۃ نوشہرہ کی ملی بھگت سے اس فنڈ کا سلسلہ گزشتہ دو سالوں سے بند ہے غریب اور نادار مریض باہر بازار سے مہنگے ادویات لینے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کے پاس پیسے نہ ہونے کے باعث ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ زکواۃ کے افسران ، اہلکاروں اور ہسپتال انتظامیہ نے علاج معالجے کے فنڈ میں خورد برد شروع کررکھا ہے اور مریضوں کے علاج معالجے کی بجائے یہ فنڈ اپنے شہہ خرچیوں پر خرچ کررہے ہیں صوبائی حکومت کو چاہیے کہ اس کے خلاف نوٹس لے اور محکمہ زکواۃ نوشہرہ کی انکوائری کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر