پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں یوم شہدا کا اہتمام
ہنگو(زاہداللہ بنگش سے)پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں یوم شہدا کا اہتمام شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے گئے، چاق وچوبند دستے کی سلامی ۔دہشت گردی کے خلاف حوصلے بلند رکھنے کا عزم ۔پاکستان کی سر زمین سے دہشت گردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے۔ملک اسلاف کی قر بانیوں سے معرض وجود میں آیا آنچ نہیں آنے دیں گے۔مہمان خصوصی ڈی آئی جی کو ہاٹ ریجن اول خان کا پرُجوش خطاب۔پیر کے روز پولیس ٹریننگ کالج گراونڈ ہنگو میں یوم شہداء کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمنار میں ڈی آئی کو ہاٹ ریجن اول خان کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈاکٹر فصیح الدین اشرف ،ڈپٹی کمانڈنٹ میاں نصیب جان،کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری شربت خان ،ضلع ناظم اعلی مفتی عبیداللہ ،،ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ ،سمیت بلدیاتی نمائندوں ،مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء طالبات صحافیوں معززین علاقہ نے شر کت کی اپنے خطا ب میں ڈی آئی جی اول خان نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملک دُشمن قوتیں نا پاک سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ و طن عزیز اسلاف کی عظیم الشان قر بانیوں سے معرض وجود میں آ یا اور پاکستان کا تحفظ ،سلامتی اور استحکام ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں پولیس نے فر نٹ لائن فورس کا کردار ادا کر تے ہو ئے جانوں کے نذرانے پیش کر کے شہادتیں نوش کیں جن کی عظمت اور قر با نیوں کو سلام پیش کر تے ہیں اول خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پو لیس کے کانسٹیبلان سے لیکر اعلی افسران تک 1500 پولیس اہلکاروں نے شہادتیں نوش کیں اور اُن کی قر با نیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کی علمبردار فورس ہے ۔ اور وطن عزیز کی سلامتی دہشت گردی کے خاتمہ اور عوام کے تحفظ کے لئے پولیس کے حو صلے بلند ہے ضلع ناظم مفتی عبیداللہ نے کہا کہ شہداء پولیس عظیم مر تبہ پانے والوں میں سے ہیں اور ملک قوم اور وطن کے سلامتی کے لئے شہادتیں نوش کر نے والے دُنیا آخرت میں سر خرو ہیں انہوں نے قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں شہداء کے مقام اور درجات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے شہادت کے اہم پہلووں کو اُجاگر کیا۔کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈاکٹر فصیح الدین اشرف نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو سے تربیت پانے والے پولیس اہلکاران آفسران نے ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے فرض کی راہ میں شہادتیں نوش کیں اور ہنگو پولیس ٹریننگ کالج کو شہداء کی یاد گار کا عظیم مقام حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قر بانیاں پولیس فورس کے لئے مشعل راہ ہیں جن پر چل کر پولیس فورس جذبہ حُب الوطنی سے سرشار ہوکر ملک اور قوم کی ناموس ،سلامتی اور تحفظ کو اپنا شعار بنائی گی۔دریں اثناء مہمان خصوصی ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن اول خان ،ضلع ناظم مفتی عبیداللہ اور ڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے شہداء کی یادمیں تقاریر ،ملی نغموں وغیرہ میں حصہ لینے والے طلبہ طالبات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ اورشہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔