بلدیاتی نمائندے عوام کی بے لوث خدمت کے پابند ہیں‘ نسیم آفریدی

بلدیاتی نمائندے عوام کی بے لوث خدمت کے پابند ہیں‘ نسیم آفریدی

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) منتخب نمائندے عوام کے خدمتگار ہیں ضلع ناظم سے نیبر کونسل تک کے ناظم عوام کی خدمت کے پابند ہیں سرکاری ملازمین منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کام کریں ٹی ایم اے کوھاٹ میں ہونے والی بدعنوانیوں اور اقرباء پروری سے بخوبی واقف ہوں شہر بھر میں صفائی کے نظام سے مطمئن نہیں ہوں کمیٹی کے اندر پڑے گندگی کے ڈھیر باعث شرم ہیں کمیٹی پر قابض ٹولے کو بھگا کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم نسیم آفریدی نے نیبرہڈ کونسل گڑھی بنوریان کے آفس کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی کونسلران محمد اقبال‘ ڈاکٹر مطیع اللہ شاہ‘ تحصیل کونسلر جاوید نور‘ ناظم ملک عنایت اللہ‘ نائب ناظم نذیر احمد‘ ٹی ایم او محمد شعیب‘ ٹی او آر امتیاز پراچہ‘ یونین سیکرٹری محمد وقاص‘ جنرل کونسلران اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے اپنے خطاب میں ضلع ناظم کوھاٹ نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے ضلع اور تحصیل کی حکومتیں عوام کی خدمت میں ناکام رہی ہیں صفائی کا معاملہ ہو یا پینے کا صاف پانی کا‘ تجاوزات کا ہو یا پھر سٹریٹ لائٹس کا تمام سسٹم درہم برہم ہے خود ٹی ایم اے کے اندر صفائی کی حالت شرمناک ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ عوامی نمائندوں کے روپ میں صرف ذاتی فوائد حاصل کر رہے ہیں عوام ان سے بخوبی واقف ہیں اس ادارے پر مافیا قابض ہے مگر تحریک انصاف کسی مافیا کو نہیں چھوڑے گی اور قبضہ مافیا سے عوام کو چھڑا کر دم لیں گے اور کسی کو سسٹم یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے ٹی ایم اے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں کی بلاتفریق خدمت کریں اور کمیٹی پر قابض پانچ کے ٹولے سے خود کو بھی بچائیں اور ادارے کو بھی ان سے محفظ رکھیں انہوں نے ٹی ایم او کوھاٹ کو ہدایت کی کہ نیبر ہڈ کونسل کے دفتر کی صفائی سمیت فوری طور پر پانی کا مسئلہ حل کریں یہ عوامی نمائندوں کا دفتر ہے جہاں عوام کے منتخب نمائندے عوام کی خدمت کے لیے بیٹھتے ہیں یہ کسی کا حجرہ نہیں ہے اور نہ ہی ہم حجروں کی صفائیاں سرکاری ملازمین سے کرواتے ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام مسائل کے حل کے لیے گلی گلی اور محلے محلے کا وزٹ کروں گا تقریب سے ناظم ملک عنایت اللہ‘ ضلعی کونسلر محمد اقبال اور نائب ناظم نذیر احمد نے بھی خطاب کیا اس سے پہلے ضلع ناظم کوھاٹ نسیم آفریدی نے نیبرہڈ آفس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر