کورائی کے قریب فصل سے بوری میں عورت کی قتل شدہ مسخ نعش برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کورائی کے قریب فصل سے بوری میں عورت کی قتل شدہ مسخ نعش برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں کورائی کے قریب بائی پاس کے قریب ابراہیم بلوچ نامی شخص کی اراضی فصل سے ایک بوری بند نعش ملی ہے جو مسخ تھی اور ایک عورت کی بتائی جاتی ہے جسکی عمر ایک اندازے کے مطابق35سے40سال کے درمیان ہے سرخ رنگ کے کپڑے ہیں اور رنگ سانولہ ہے جسکو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے بوری میں بند کر کے وہاں پھینکا تھا ۔