ہر حال میں ن لیگ ،اسکے فیصلوں کے ساتھ رہیں گے،مقررین

ہر حال میں ن لیگ ،اسکے فیصلوں کے ساتھ رہیں گے،مقررین

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کا ایک اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری اطلاعات خالد محمود منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ملک محمد اسلم۔ایڈیشنل سیکرٹری قاضی سراج الصالحین۔راجہ بلال اور پرانے نظریاتی کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے میاں محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عہد کیا گیا کہ ہر حال میں جماعت اور اس کے فیصلوں کے ساتھ رہیں گے ۔اس موقع پر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ عدالت میں میاں نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ایک ثبوت بھی مہیا نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو اپنی جائدادیں اور دولت ناجائز ہے مگر وہ پھر بھی صادق اور امین کہلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان۔شیخ رشید اور سراج الحق اپنی عوامی مقبولیت جاننے کے لیے میاں شہباز شریف کے مقابلے میں میدان میں اتریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت میں میاں نواز شریف سرخ رو ہوں گے جبکہ سیاسی نا بالغوں کا مستقبل عبرتناک ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر