سپریم کورٹ کے فیصلے سے باشاہت کا خاتمہ ہوا،راحیلہ مہدی

سپریم کورٹ کے فیصلے سے باشاہت کا خاتمہ ہوا،راحیلہ مہدی

جہلم(بیورورپورٹ)ناقص حکومتی پالیسیوں کیوجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ، سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے شریف خاندان کی بادشاہت کا خاتمہ ممکن ہوا، احتساب کا دائرہ کار بڑھانا چاہیے تاکہ کرپٹ سیاستدانوں اور سرکاری اداروں کے افسران سے لوٹی ہوئی رقم واپس ملکی خزانہ میں جمع کروائی جا سکے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ مہدی نے اپنی رہائش گاہ واقع سول لائن پر جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ روز بروز کرپشن میں اضافہ ہونے کیوجہ سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں اور عوام ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں ، وقت اور حالات کا تقاضہ یہی ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ سے ایسی سیاسی قیادت کو منتخب کریں جو ان کو درپیش مسائل حل کروا سکیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے شریف خاندان کی بادشاہت کا خاتمہ ہو چکا ہے ، احتساب کا دائرہ کار بڑھانا چاہیے تاکہ کرپٹ سیاستدانوں سے لوٹی ہوئی رقم واپس ملکی خزانہ میں جمع کروائی جا سکے، نواز شریف اور انکے درباری محاذ آرائی کرکے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں مگر قوم شریف برادران کے بھیانک چہروں کو جان چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی اور گالی گلوچ انتہائی غیر جمہوری اور قابل مذمت اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔اس موقع پر آئی ایل ایف ضلع جہلم کے صدر کرنل (ر) انور خان آفریدی ، جنرل سیکرٹری زاہد مونن، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ، تحصیلوں اور سٹی کے عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر