ہائیکورٹ کاعدالتی احکامات پر بچے کو پیش نہ کرنے کا سخت نوٹس، باپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کاعدالتی احکامات پر بچے کو پیش نہ کرنے کا سخت نوٹس، باپ کے خلاف ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر 3سالہ بچے کو پیش نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو باپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عبدالعزیز نے ثمرہ بی بی کی ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں خاتون درخواست گزار نے اپنے 3بچے کی تحویل کے لئے عدالت سے رجوع کیا، گزشتہ سماعت پر عدالت کو بتایا کہ تین سالہ بچہ کو اس کے باپ نے بیرون ملک منتقل کر دیا جس پر عدالت نے 3سالہ بچے کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مقدمہ درج حکم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر