راولپنڈی آرٹس کونسل میں بابِ ادب کی پہلی سالگرہ ،محفل مشاعرہ کا انعقاد

راولپنڈی آرٹس کونسل میں بابِ ادب کی پہلی سالگرہ ،محفل مشاعرہ کا انعقاد

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی کے باذوق طلبہ کی قائم کردہ ادبی تنظیم ’’بابِ ادب‘‘نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے اپنے قیام کی پہلی سالگرہ ایک شاندار مشاعرے کی صورت میں منائی جس میں چند سینئیر شعراء کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تنظیم سے وابستہ شعراء کے علاوہ دیگر نوجوان شعراء نے بھی اِس مشاعرے میں ذوق و شوق سے حصّہ لیا۔مشاعرے کی صدارت سینئراورممتازشاعر نسیمِ سحرؔ نے کی، مہمانانِ خصوصی خرّم خلیق اورپروفیسر فرّخ حسین راجہ تھے، مہمانانِ اعزازشعیب نوید خان اور ڈاکٹر فیصل ودود تھے۔نظامت فرجاد مہدی نے کی۔ ’’بابِ ادب‘‘ کے صدر مرزا جواد الحسنین نے سینئیر شعراء کا شکریہ ادا کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی سرپرستی میں وہ تنظیم کی ادبی سرگرمیاں مزید آگے بڑھائیں گے ۔جن شعراء نے اس مشاعرے میں حصہ لیا ان میں فرجاد مہدی، سید علی رضا شیرازی، سید محمد مرتضیٰ زیدی، سید کمیل عباس نقوی،ا للہ راضی راجپوت، احسان علی ملک، مرزا جواد الحسنین،مرزا شکیل احمد، احسن مجتبیٰ، سہیل احمد خان، سید موسیٰ کاظم، سید زین عباس زیدی، ڈاکٹر فیصل ودود، شعیب نوید خان، خرّم خلیق،پروفیسر فرّخ حسین راجہ اور صاحبِ صدر نسیمِ سحرؔ شامل تھے۔ تنظیم کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کے دوران کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر