چکوال،ویگن میں سلنڈر نصب کرنیوالا ڈرائیور گرفتار

چکوال،ویگن میں سلنڈر نصب کرنیوالا ڈرائیور گرفتار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پٹرولنگ پولیس پڑھال نے ویگن کے اندر غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈھڈیال پولیس کے حوالے کر دیا۔ اے ایس آئی شوکت محمود پٹرولنگ پولیس نے استغاثہ دیا کہ ہائی ایس نمبرLES 527 جس کو ڈرائیور رستم جاویدولد جاوید ساکن سانگ خورد چلا رہا تھا اس نے ویگن میں غیر قانونی دو سی این جی سلنڈر نصب کررکھے تھے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر