کراچی ،جرائم کیخلاف ایکشن، قتل میں ملوث3خواتین گرفتار

کراچی ،جرائم کیخلاف ایکشن، قتل میں ملوث3خواتین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران تین خواتین سمیت8افراد کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کی واردات میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نسرین نے گھروالوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو قتل کیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عمران چند روزپہلے ہی جیل سے رہا ہوکرآیا تھا،قتل میں ملوث مزید دوملزمان انور اور کامران مفرور ہیں۔دوسری جانب عزیزآباد قبرستان کے قریب شہریوں کو لوٹنے والے تین ڈاکوؤں پرعوام نے دھاوا بول دیا ،جن میں سے ایک پکڑا گیا،دو بھاگ گئے ،شہریوں نے ہاتھ لگے ڈاکوکی اچھی طرح پٹائی کر کے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ادھر کراچی کے علاقے لیاقت آباد بندھانی کالونی میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھ افراد کوحراست میں لے لیا ۔ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی سے سات افراد پر مشتمل گروہ کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں بارودی اسلحہ برآمد کیا تھا۔