جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی اور مشکلات کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں ،محمد احمد

جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی اور مشکلات کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں ،محمد ...

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ اینڈ جیمز آرٹ پرموشن کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدرمحمد احمد نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کونسل ملکی جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی اور اس کی مشکلات کے حل میں ہمیشہ مصروف عمل رہی ہے ۔کونسل کامقصد آپ کے بزنس کو فروغ دینا ہے انٹرنیشنل لیول پر ہم آپ کے بزنس کی رہنمائی کریں گے ۔ ورلڈ وائز میں جیمز اینڈ جیولری کابزنس اچھے انداز میں فروغ پارہا ہے لیکن پاکستان میں اتنافروغ نہیں پارہا ہے ۔ اس موقع پرمحمد ارشد چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچرویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی نے کہا ہے کہ ہماری اس صنعت کو حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہمیں اسحاق ڈار کی پالیسیاں لے ڈوبیں ہمارے سونار برادری کے حالات لوہار برادری سے بھی بدتر ہوگئے۔لہذا ہمیں اپنی اپنی ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر ملکی سطح پر اور بین الاقوامی سطح پر ایک پلیٹ فارم پر آکر متحد ہوکر حکومت سے اپنے مسائل حل کروانے ہوں گے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالعزیز نے کہا کہ اٹلی اور انڈیا جیولری کی صنعت میں آگے نکل گئے ہیں جیولری اینڈ جیمزکونسل کو ہمارے ہاں ورکشاپس پروگرام ترتیب دینے چاہیں تاکہ اس صنعت سے وابستہ افراد میں اویئرنیس کے ساتھ ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہو۔ اس موقع پر اٹلی سے آئے ہوئے مہمان خصوصی (Luca Voronesi Mr.) مسٹر لوکاورونیسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کی مشہور فرم (Italian Exhibition Group) دبئی میں ایک بین الاقوامی جیولری نمائش کا انعقاد کرے گی۔ یہ دبئی انٹرنیشنل جیولری شو کا انعقاد 15 سے 18 نومبر2017 ء دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوگا۔ گولڈ اینڈ جیمز آرٹ پرموشن کونسل بطور نمائندہ اس میں شرکت کرے گی ۔ مسٹر لوکا ورونیسی (Mr.Luca Voronesi ) نے کہا کہ میرا پاکستان آنے کا مقصد آپ بزنس مین حضرات کو دبئی ایگزبشن میں مدعو کرنے کا مقصد آپ کے بزنس کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر فروغ دینا ہے ۔ہماری جانب سے دبئی میں بزنس مین حضرات کو 4 دن کا ہوٹل میں قیام فری ملے گا ۔ اس ایگزبشن میں 24 ممالک سے لوگ آئیں گے۔ 19 ٹریڈ کمپنیاں بھی آئیں گی۔ لہذا ہم پاکستان کے بزنس مینوں کو اس ایگزبیشن میں خوش آمدید کہیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر