حافظ حفیظ اورفاروق حیدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

حافظ حفیظ اورفاروق حیدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست گذار قادر خان مندوخیل نے موقف اختیار کیا کہ راجہ فاروق حیدر اور حافظ حفیظ الرحمن نے گذشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس میں ایسا بیان دیا جو غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔ان کا یہ بیان ہزاروں کشمیریوں کی شہادت اور پاکستان کی قربانیوں سے غداری کے مترادف ہے ۔فاروق حیدر اور حافظ حفیظ الرحمن نے قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔دونوں رہنماؤں نے اپنے قائدین کے کالے دھندوں کی پردہ پوشی کے لیے بیان دیا ہے ۔یہ مسلم لیگ (ن)کی اس پالیسی کا حصہ جس میں پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے اپنی ہی ریاست کے خلاف بیان دئیے جارہے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ راجہ فاروق حیدر اور حافظ حفیظ الرحمن کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر