آصف زرداری نے 14 سال قید کاٹی ہے ،ممتاز جاکھرانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ممتاز حسین جاکھرانی نے پیر کو سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے گذشتہ شب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سخت ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری 14 سال تک قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں اور ان پر بدعنوانی کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا لیکن عمران خان کا کہنا ہے کہ اب میں نواز شریف کے بعد زرداری کے پیچھے لگوں گا ۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آرٹیکل 62 اور 63 کی زد میں آنے کی باری آپ کی ہے اور وہ بہت جلد اس آرٹیکل کا نشانہ بنیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 2018 ء کے عام انتخابات میں پورے ملک سے پیپلز پارٹی پھر بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔