یوسف حسین فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر مقرر

یوسف حسین فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر مقرر

کراچی(اکنامک رپورٹر) فیصل بینک لمیٹیڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور چیئرمین یوسف حسین کے بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر کی حیثیت سے تقرر پر نہایت مسرت محسوس کرتے ہیں جہاں ان کا تقرر تمام ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔ فیصل بینک لمیٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فاروق رحمت اللّٰہ خان نے کہا کہ بورڈ یوسف حسین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر کی حیثیت سے تقرر پر نہایت مسرت محسوس کرتا ہے اور ادارے کی سربراہی اور بورڈ کے اسٹریٹیجک وژن کے تحت ترقی کے تصوراتی مقاصد کی تکمیل کے لیے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ یوسف حسین کا 22 سالہ تجربہ ہے جس میں بنیادی طور پر اے بی این ایمرو بینک اور فیصل بینک لمیٹیڈ میں رسک مینجمنٹ کے حالیہ تجربے سمیت کاروباروں میں متعدد سینئر مینجمنٹ اور سربراہی کے عہدوں پر کام کرنا شامل ہے۔ وہ اگست 2008 سے فیصل بینک سے منسلک ہیں جہاں انہوں نے فرنچائز کی ترقی اور اس کی کامیابی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ان کے وسیع تجربے میں سامبا بینک کے ساتھ بحیثیت کنٹری ہیڈ کام کرنے، گلوبل ٹرانزیکشن سروسز بزنس اور اس سے قبل مشرق بینک اور موبی لنک کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز مکمل کیا۔فیصل بینک لمیٹیڈکا بورڈ اور انتظامیہ یوسف حسین کے لیے ان کے اس عہدے پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سے پہلے اسی سال مئی میں ان کا بحیثیت قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر تقرر کیا گیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر