پی ٹی آئی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائیگی،حسین طارق راجہ

پی ٹی آئی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائیگی،حسین طارق راجہ

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے بعد پی ٹی آئی کے غبارے سے بھی جلد ہوا نکل جائے گی پورے پنجاب سے پانچ کروڑ روپے لگا کر بھی پانچ سات ہزار بندے اکٹھے کرنے سے اقتدار نہیں ملا کرتے پی ٹی آئی لوٹوں کو ساتھ ملا کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی اصل نوجوان اور مستبل کی قیادت بلاول بھٹو ہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے سینئر رہنما حسین طارق راجہ نے ضلعی آفس میں تحصیل راولپنڈی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا مستقبل ناچ گانے کی محفلیں سجانے والوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے کل تک شیخ رشید احمدکو اپنا چپڑاسی بھی نہ بنانے والے عمران خان نے کس طرح اپنی پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم کا امید وار نامزد کر دیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر