چوہدری نثار اور عمران خان کی ریسٹورنٹ میں اتفاقیہ ملاقات،نجی ٹی وی

چوہدری نثار اور عمران خان کی ریسٹورنٹ میں اتفاقیہ ملاقات،نجی ٹی وی

اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان مقامی ریسٹورنٹ میں ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عمران خان اور چوہدری نثار رات کا کھانا کھانے کیلئے مقامی ریسٹورنٹ میں گئے تھے وہاں اتفاقیہ طور پر دونوں کی ملاقات ہو گئی اور اس دوران دونو ں نے آپس میں کافی لمبی گپ شپ بھی کی۔

چوہدری نثار

مزید : کراچی صفحہ اول