اے این پی اور قومی وطن پارٹی کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

اے این پی اور قومی وطن پارٹی کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
اے این پی اور قومی وطن پارٹی کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

  

آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے پی اور قومی وطن پارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزارت عظمیٰ کیلئے اے این پی اور قومی وطن پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطہ کیا اور وزارت عظمیٰ کیلئے اپنے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی جس پر اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے پی پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا اے این پی پیپلزپارٹی کے امیدوار کو سپورٹ کریگی جبکہ قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب شیرپاﺅ نے بھی پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جس کیلئے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

مزید : اسلام آباد