نواز شریف مودی کی پاکستان مخالف باتوں پر خاموش رہتا ہے اس لیے بھارت کو نا اہلی کی تکلیف ہے: پرویز مشرف

نواز شریف مودی کی پاکستان مخالف باتوں پر خاموش رہتا ہے اس لیے بھارت کو نا ...
نواز شریف مودی کی پاکستان مخالف باتوں پر خاموش رہتا ہے اس لیے بھارت کو نا اہلی کی تکلیف ہے: پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی پر بھارت کو بہت زیادہ تکلیف ہے کیونکہ جس طرح مودی پاکستان کے خلاف لگا رہتا ہے نواز شریف اس کو برداشت کرتا رہتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
ایک بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی اینکر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر منہ توڑ جواب دیا اور اس کی بولتی بند کردی۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو سی پیک کی سب سے زیادہ تکلیف ہے اور پوری کوشش کر رہا ہے کہ یہ بند ہوجائے لیکن یہ بند نہیں ہوگا، چین کے سپر پاور ہونے پر بھی بھارت کو بہت تکلیف ہے۔چین ہمارا دوست ہے اور ہمیشہ رہے گا اور بھارت کو اس کی تکلیف رہے گی جو رہنی چاہیے۔
انہوں نے کارگل کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ کارگل میں ہم نے ہندوستان کو گردن سے پکڑ لیاتھا جبکہ پانچ جگہ سے پاک فوج اندر داخل ہوچکی تھی جس کے بعد ہندوستان اقوام متحدہ کے صدر کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ پاکستان کو واپس بھجوادو۔

مزید :

قومی -