سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف فیس بک پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، ایم این اے بابر نواز کا پرسنل سیکرٹری گرفتار

سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف فیس بک پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، ایم این ...

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف فیس بک پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کے چئیرمین بابر نواز کے پرسنل سیکرٹری فیصل کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق فیصل کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔ اور ذرائع کا کہنا ہےکہ اس معاملے میں رکن قومی اسمبلی بابر نواز کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد ججز کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا جس پر ان کے پی ایس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد