خورشیدشاہ کے زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس شروع،شاہ محمود قریشی ، پرویز الٰہی اور دیگر موجود، ایم کیو ایم اور اے این پی کا کوئی رہنما شریک نہ ہوا

خورشیدشاہ کے زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس شروع،شاہ محمود قریشی ، ...
خورشیدشاہ کے زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس شروع،شاہ محمود قریشی ، پرویز الٰہی اور دیگر موجود، ایم کیو ایم اور اے این پی کا کوئی رہنما شریک نہ ہوا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خورشیدشاہ کے زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس شروع،شاہ محمود قریشی ، پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید ،صاحبزادہ طارق اللہ ،نوید قمر اوراعجاز جاکھرانی شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم اور اے این پی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے متفقہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کی آخری بیٹھک جاری ہے جس میں وزارت عظمیٰ کیلئے متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائیگی ،اجلاس میں پی ٹی آئی ، ق لیگ اور جماعت اسلامی کے رہنما شریک ہیں جبکہ ایم کیو ایم اور اے این پی کی جانب سے کوئی رہنما شریک نہیں۔

مزید : اسلام آباد