ہر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے جس نے کرپشن کی : نعیم الحق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں جبکہ چیئرمین نیب کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو درخواست دے دی ہے ، اور ہر اس شخص کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے جس نے کرپشن کی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھاکہ پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان کی منی ٹریل ہی نہیں بلکہ تحریک انصاف کو بیرون ملک سے موصول ہونے والی فنڈنگ کی تمام تفصیلات جمع کرا دی ہیں، گزشتہ روز ان کے وکیل کو غلط زبان استعمال کرنے پر سپریم کورٹ کی طرف سے تین دفعہ ڈانٹ پڑی۔
خورشیدشاہ کے زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس شروع،شاہ محمود قریشی ، پرویز الٰہی اور دیگر موجود، ایم کیو ایم اور اے این پی کا کوئی رہنما شریک نہ ہوا
انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دی ہوئی ہے، اور ان تمام لوگوں کے خلاف جنہوں نے کرپشن کی ہے اس وقت تک قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے جب تک انہیں قرار واقعی سزا نہیں مل جاتی۔