ایم کیو ایم پاکستان کا وزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ ن امیدوار کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا وزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ ن امیدوار کی حمایت کا اعلان
ایم کیو ایم پاکستان کا وزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ ن امیدوار کی حمایت کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے وزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا وزارت عظمیٰ کیلئے حمایت پر فاروق ستار، وسیم اختر، عامر خان کا مشکور ہوں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا سندھ میں زمینوں کے بندربانٹ کے نئے نئے رکارڈبنائے جارہے ہیں ، کراچی منی پاکستان ہے،ساڑھے 12 ارب روپے کے پیکچ کا اعلان کافی نہیں، عوامی مسائل تب حل ہوں گے جب بلدیاتی اداروں کو اختیار ملےگا،ان کا کہنا تھا محمد زبیر کے گورنربننے کے بعد سے کراچی کے مسائل پرتوجہ دی جارہی ہے، ن لیگ نے سیاسی طور پر کراچی کو آوٹ سورس کردیا تھا،جو وزیراعظم بنے گا اس کےلئے سندھ کی اہمیت ہونی چاہئے۔

مزید : قومی