نواز شریف کی نا اہلی، گوجرانوالہ کے لیگیوں نے اب تک کی سب سے بڑی ریلی نکال کر قائدین کی امیدیں بڑھا دیں

نواز شریف کی نا اہلی، گوجرانوالہ کے لیگیوں نے اب تک کی سب سے بڑی ریلی نکال کر ...
نواز شریف کی نا اہلی، گوجرانوالہ کے لیگیوں نے اب تک کی سب سے بڑی ریلی نکال کر قائدین کی امیدیں بڑھا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ آج (منگل کو) یہاں نواز شریف کی نا اہلی کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی ہے جو اس تناظر میں نکالی گئی تمام ریلیوں سے بظاہر سب سے بڑی ریلی ہے۔
جمعہ 28 جولائی کو نواز شریف کی عدالت عظمیٰ سے نا اہلی کے بعد ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی طرف سے اپنے قائد کے حق اور عمران خان کی مخالفت میں ریلیاں نکالی گئیں لیکن حکمران جماعت کی ان ریلیوں میں عوام کی شرکت مایوس کن حد تک کم رہی ۔ راولپنڈی اور لاہور میں نکالی جانے والی بعض ریلیوں کی تصاویر تو سوشل میڈیا پر ن لیگ کے کارکنوں کا منہ چڑانے کیلئے بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی تھی تاہم یہ ریلی بھی اتنے اثرات مرتب نہ کر سکی تاہم آج (منگل کو) لدھیوالا وڑائچ میں نکالی جانے والی ریلی نے تمام ریلیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


حافظ آباد روڈ پر نکالی گئی ریلی میں باقی ریلیوں کے برعکس خوش کن حد تک مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شرکت کی ہے اور اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ گوجرانوالہ اب بھی ن لیگ کا گڑھ ہے اور یہاں عمران خان کو سخت محنت کرنا پڑے گی۔ یہ ریلی عالم چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

مزید :

گوجرانوالہ -