پی ٹی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ،غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت پر پابندی لگ سکتی ہے، دانیال عزیز

پی ٹی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ،غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت پر پابندی لگ سکتی ...
پی ٹی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ،غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت پر پابندی لگ سکتی ہے، دانیال عزیز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیز نے کہاہے کہ پی ٹی آئی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے، سیاسی جماعتوں کوبیرون ملک سے فنڈنگ نہ لینے کابیان حلفی دیناپڑتا ہے، پی ٹی آئی اپنے کاموں کی وجہ سے تحلیل ہونے جارہی ہے، واضح نظر آ رہاہے الیکشن کمیشن سے بھگوڑے کیوں بھاگ رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھاپی ٹی آئی بری طرح پھنس گئی ہے ، کیس آخری مرحلوں میں پہنچ رہا ہے، 2008 سے2010 کے درمیان عمران خان نے کیا کارنامہ کیا کہ پیسا آیا، ان کا ایجنڈا ہی فارن ہے،پاکستان سے ان کوپیسے نہیں ملتے،ان نے کہا نوازشریف کے کیس میں ماناجارہاہے کہ سیلری وصول نہیں کی گئی، ریکارڈ ساری بات خود بتارہاہے اس میں انویسٹی گیشن کی ضرورت نہیں، غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت پر پابندی لگ سکتی ہے۔

مزید : اسلام آباد