پیپلز پارٹی کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار خورشید شاہ نے اپنے کاغذات واپس لے لئے ، نویدقمر ہی وزیراعظم کیلئے انتخاب لڑیں گے

پیپلز پارٹی کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار خورشید شاہ نے اپنے کاغذات واپس لے ...
پیپلز پارٹی کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار خورشید شاہ نے اپنے کاغذات واپس لے لئے ، نویدقمر ہی وزیراعظم کیلئے انتخاب لڑیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار خورشید شاہ نے اپنے کاغذات واپس لے لئے اب پیپلزپارٹی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نوید قمر ہی ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں متفقہ امیدوار پر اتفاق نہ ہونے پر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اب پیپلزپارٹی کی طرف سے نوید قمر ہی وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوارہونگے۔اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو دو ٹوک کہہ دیا ہے پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل کرنا ہے تو شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو راضی کر لیں جس پر اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں میں اتفاق نہ ہو سکا۔

مزید : اسلام آباد