چودھری نثار پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے،ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار کیلئے ووٹ کاسٹ کرینگے

چودھری نثار پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے،ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار کیلئے ...
چودھری نثار پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے،ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار کیلئے ووٹ کاسٹ کرینگے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے،وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے امیدوار  کیلئے ووٹ کاسٹ کرینگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کل گھر والوں کیساتھ کھانا کھانے باہر گیاتوعمران خان سے اتفاقیہ ملاقات ہوگئی،تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ آج ہو گی جس کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار نامزد کر رکھے ہیں ۔نمبر گیم میں ن لیگ کو واضح اکثریت حاصل ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں متفقہ امیدوار پر اتفاق رائے نہیں ہو سکے جس کے بعد پیپلزپارٹی کی طرف سے نوید قمر ،تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے امیدوار بھی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

مزید : اسلام آباد