”نواز شریف کم از کم۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑتے ہی نواز شریف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے گی، جان کر مسلم لیگ (ن) والے خوشی سے نہال ہو جائیں گے

”نواز شریف کم از کم۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑتے ہی نواز شریف کے بارے ...
”نواز شریف کم از کم۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑتے ہی نواز شریف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے گی، جان کر مسلم لیگ (ن) والے خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والی ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان بدکردار شخص ہے جبکہ نواز شریف کم از کم اپنی خواتین و بیٹیوں کی عزت کرنا تو جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یہ دو نمبر ہے اور خود کو۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا، عمران خان کے بارے میں ایسی باتیں کہہ دیں کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بدکردار شخص ہے اور ان کیلئے خواتین کی کوئی عزت نہیں،وہ جہازوں اور پیسوں کی بڑی اہمیت دیتے ہےں ،چیئرمین پی ٹی آئی کے ارد گرد کے لوگ بھی ان کے مددگار ہیں اور وہ عمران خان بھی مخصوص لوگوں کو عزت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بدکردار شخص ہیں لیکن نواز شریف کم از کم پارٹی کی خواتین و ماﺅں بہنوں کی عزت کا خیال تو کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی لندن میں پارٹی مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ’لیک‘ ہو گئیں، دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا کیونکہ۔۔۔

ان کا کہناتھا چیئرمین پی ٹی آئی بدکردار شخص ہیں اور دنیا کو جو تحریک انصاف کا روپ دکھاتے ہیں پارٹی ویسی نہیں،پی ٹی آئی میں اخلاقی قدریں گر چکی ہیں،کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں، مغربی کلچر متعارف کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،عائشہ گلالئی کا کہنا تھا جاوید ہاشمی گئے،نازبلوچ گئیں،ایم این ایز ناراض ہیں، سیف اللہ نیازی اور فوزیہ قصوری بھی ناراض ہیں۔

مزید : اسلام آباد