میں 45دن کے لئے آیا ہوں مگر 45 مہینوں کا کام کروں گا، نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دبنگ اعلان

میں 45دن کے لئے آیا ہوں مگر 45 مہینوں کا کام کروں گا، نو منتخب وزیر اعظم شاہد ...
میں 45دن کے لئے آیا ہوں مگر 45 مہینوں کا کام کروں گا، نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دبنگ اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں 45دن کے لئے آیا ہوں میں ملک کا وزیر اعظم ہوں کام کروں گا چاہے میں 45گھنٹے کے لئے ہو نگا تو بھی کام کر وں گا اور ان دنوں میں ہی 45مہینوں کا کام کروں گا کوئی یہ مت سمجھے کہ میں عبوری ہو ں اور کام کئے بغیر چلا جاؤں گا ایسا نہ ہونا ہے نہ ہونے دونگا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک بغیر ٹیکس کے نہیں چل سکتا یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی ہماری طرف ہو یا اپوزیشن کی طرف ہر کسی کو اپنی روزمرہ زندگی کو واضح کرنا ہوگا ۔ یہ اب نہیں ہو گا کہ جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس دینا پڑے گا وہ چاہے ہماری پارٹی کے ہمارے گھر کے ہوں یا کسی اور محکمے کے ہو نگے سب کو برابر دیکھنا ہوگا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں