وزیراعلیٰ پنجاب کی شاہدخاقان عباسی کوپاکستان کاوزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی شاہدخاقان عباسی کوپاکستان کاوزیراعظم منتخب ہونے پر ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی شاہدخاقان عباسی کوپاکستان کاوزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم منتخب ہونے پرنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خا قان عباسی نواز شریف کے سپاہی ہیں۔ امید ہے شاہد خاقان عباسی وزارت عظمی کے امور بخوبی سر انجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک جمہوری جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے۔ پارٹی نے جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلیے جدوجہد کی ہے۔

ممبران اسمبلی کو ٹیکس دینے کا پابندبنایا جائے گا، خود کار اسلحے کے لائسنس واپس لے کر نجی ملیشیا سے جان چھڑائیں گے، یکساں نصاب اور نظام تعلیم رائج کریں گے: نو منتخب وزیر اعظم

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعدآج قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلیے ووٹنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے 221ووٹ حاصل کیے اور پاکستان کے 18ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

مزید : لاہور