”عمران خان نے یہ بات کہی تو بہت برا لگا کیونکہ۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کس بات کا ذکر کیا؟ جان کر ہر لیڈر اپنے کارکنوں سے متعلق کچھ کہنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا

”عمران خان نے یہ بات کہی تو بہت برا لگا کیونکہ۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے پارٹی ...
”عمران خان نے یہ بات کہی تو بہت برا لگا کیونکہ۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کس بات کا ذکر کیا؟ جان کر ہر لیڈر اپنے کارکنوں سے متعلق کچھ کہنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والی ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان ورکرز کو چھوٹا اور ”کسی کام کا نہیں“ کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”نواز شریف کم از کم۔۔۔“ عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑتے ہی نواز شریف کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے گی، جان کر مسلم لیگ (ن) والے خوشی سے نہال ہو جائیں گے

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑتے ہوئے یوں تو عمران خان پر بہت سے سنگین الزام عائد کئے ہیں تاہم اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے نواز شریف کی اس گفتگو کی طرف بھی اشارہ کیا جو انہوں نے ناز بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کی اطلاع دینے والے ابرارالحق کیساتھ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی لندن میں پارٹی مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ’لیک‘ ہو گئیں، دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا کیونکہ۔۔۔

ابرارالحق نے جب عمران خان کو خبر دی کہ ناز بلوچ نے پارٹی چھوڑ دی ہے تو انہوں نے کہا تھا کہ ”اچھا ہوا وہ چلی گئی، کسی کام کی نہیں تھی وہ۔“ ان کی اس گفتگو کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عائشہ گلالئی نے اپنی گفتگو کے دوران یہ جملہ بھی استعمال کیا اور کہا کہ وہ بدکردار شخص ہیں اور ان کی پارٹی میں خواتین عزت محفوظ نہیں ہے۔

مزید : اسلام آباد