عائشہ گلالئی کے پہلے بھی امیر مقام سے اچھے تعلقات تھے،جس پارٹی میں بھی جارہی ہیں’’گڈ لک‘‘:فواد چودھری

عائشہ گلالئی کے پہلے بھی امیر مقام سے اچھے تعلقات تھے،جس پارٹی میں بھی جارہی ...
عائشہ گلالئی کے پہلے بھی امیر مقام سے اچھے تعلقات تھے،جس پارٹی میں بھی جارہی ہیں’’گڈ لک‘‘:فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ عائشہ گلالئی کے پہلے بھی امیر مقام کے ساتھاچھے تعلقات تھے،وہ جس پارٹی میں بھی جارہی ہیں ’’گڈلک‘‘۔

پی ٹی آئی کی قیادت کامشکور ہوں جو ہمیں گالم گلوچ میں یادرکھتے ہیں:شاہد خاقان عباسی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فواد چودھری کاکہناتھاکہ ہم مسلم لیگ ن کی سیاست کو جانتے ہیں اورعمران نے جب سیاست میں آنے کا اعلان کیا تو ان کے خلاف بھی مہم شروع کی گئی۔انہوں نے کہاکہ مافیا کے خلاف جنگ ہو تو تیار رہنا چاہیے کیونکہ جب آپ ایک مافیہ کیخلاف لڑ رہے ہوتے ہیں تو آپ کوکسی بھی حالات کیلئے تیاررہنا چاہیے۔واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے اور تاحال کسی سیاسی جماعت سے شمولیت اختیار نہیں کی۔

مزید : اسلام آباد