سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ دینے والے ججوں کے توہین آمیز کارٹون سوشل میڈیاپراپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار ، پانچ روز جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ دینے والے ججوں کے توہین آمیز ...
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ دینے والے ججوں کے توہین آمیز کارٹون سوشل میڈیاپراپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار ، پانچ روز جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیاپرججوں کے توہین آمیز کارٹون اپ لوڈ کر نے کے معاملے میں پیش رفت ، ایف آئی نے ملزم کا پتہ لگا کر گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ جار ی کرنے والے اعلیٰ عدلیہ کے پانچ ججز کو ن لیگ اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن چند روز قبل ایک سوشل میڈیا کے صارف خرم رشید نے پانچوں ججز کے توہین آمیز کارٹون جاری کیا تھا جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی تو جلد ہی ملزم کا پتہ معلوم ہوا جس پر قانون نا فذ کرنے والے ادارے کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے ایف آئی اے نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

مزید :

قومی -