نومنتخب وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھالیا،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،گورنرز اورغیر ملکی سفارتکاروں کی شرکت

نومنتخب وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھالیا،تینوں مسلح افواج کے ...
نومنتخب وزیراعظم نے عہدے کا حلف اٹھالیا،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،گورنرز اورغیر ملکی سفارتکاروں کی شرکت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت پاکستان نے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عہدے کا حلف لے لیا ،تقریب حلف برداری میں صدر ممنون،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،گورنرز اورغیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔

وزارت اعظمی کا حلف اٹھاتے ہی شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور سب سے شاندار خوشخبری آ گئی

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں شاہد خاقان عباسی کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین سے شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا،نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں  تینوں مسلح افواج کے سربراہان،خواجہ آصف ،احسن اقبال ، صوبائی گورنر ز،اراکین پارلیمنٹ،عبدالقادربلوچ،مریم اورنگزیب،سپیکر،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ،زاہد حامد، اسحاق ڈار،سعد رفیق،برجیس طاہر،غیر ملکی سفارتکاروں  اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے منتخب ہونے والے 28ویں وزیراعظم ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں