نوجوان لڑکی کی شکایت پر پولیس والوں نے شاپنگ مال میں آئے شخص کی تلاشی لی تو اس کے جوتے سے ایسی چیز برآمد کہ دیکھ کر پولیس والوں کے بھی ہوش اُڑگئے، ایسا کیا تھا؟ جان کر ہی ہر لڑکی کا چہرہ شرم سے لال ہوجائے کیونکہ۔۔۔

نوجوان لڑکی کی شکایت پر پولیس والوں نے شاپنگ مال میں آئے شخص کی تلاشی لی تو اس ...
نوجوان لڑکی کی شکایت پر پولیس والوں نے شاپنگ مال میں آئے شخص کی تلاشی لی تو اس کے جوتے سے ایسی چیز برآمد کہ دیکھ کر پولیس والوں کے بھی ہوش اُڑگئے، ایسا کیا تھا؟ جان کر ہی ہر لڑکی کا چہرہ شرم سے لال ہوجائے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائپے (نیوز ڈیسک) جنسی ہوس میں مبتلاءلوگ کیسے کیسے حیرتناک طریقوں سے اپنی ہوس پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس کا ایک انتہائی شرمناک نمونہ تائیوان کی سیر کو آنے والے ایک ٹیچر نے پیش کیا ہے۔ یہ بدبخت اپنے جوتے میں کیمرہ چھپا کر خواتین کے قریب جا کر ان کی شرمناک ویڈیوز بناتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔
ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ سائی وی فینگ چھٹیاں گزارنے کیلئے تائیوان آیا ہوا تھا۔ اسے خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے جرم میں اورچرڈ روڈ پر واقع تاکا شمایا شاپنگ سنٹر سے پکڑاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے جوتے میں لگے ہوئے کیمرے کی مدد سے کم از کم 71 خواتین کی ویڈیو ریکارڈ کی تھیں۔

آدمی جسم فروش لڑکی کے عشق میں گرفتار، شادی کرلی لیکن پھر شادی کے چند دن بعد ہی دلہن نے چپکے سے کیا کام کر ڈالا؟ جان کر ہر شوہر کے ہوش اُڑجائیں کیونکہ۔۔۔
ملزم نیشنل سون یات سین یونیورسٹی میں ٹیچر تھا لیکن حال ہی میں اس کی ملازمت ختم ہوگئی تو وہ چھٹیاں گزارنے کیلئے تائیوان چلا آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بائیں جوتے میں ایک چھوٹا سا ویڈیو کیمرہ چھپارکھا تھا جس کی مدد سے وہ خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔ وہ بہانے سے کسی بھی خاتون کے قریب جاتا اور پھر اپنا بایاں پاﺅں خاتون کے پاﺅں کے قریب کر کے ویڈیو کی ریکارڈنگ شروع کردیتا۔ جب اس نے یہی کام ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ کیا تو اسے کچھ شک پڑگیا اور اس نے ملزم پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم بار بار کسی خاتون کے پاس جاتا اور اپنا بایاں پاﺅں اس کے پیروں کے نزدیک کرتا تھا جس پر اسے یقین ہوگیا کہ وہ کوئی شیطانی حرکت کررہا تھا۔ لڑکی نے فوری طور پر سکیورٹی سٹاف کو مطلع کردیا۔ وی فینگ کو شاپنگ مال کے سکیورٹی سٹاف نے اپنی تحویل میں لے لیا تو بعدازاں پولیس آئی تواس کے جوتے میں موجود کیمرے کا انکشاف ہوگیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -