نشے کی لت، پانچ ماہ کا بچہ،قیمت دولاکھ روپے

نشے کی لت، پانچ ماہ کا بچہ،قیمت دولاکھ روپے
نشے کی لت، پانچ ماہ کا بچہ،قیمت دولاکھ روپے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی میں نشے کے عادی سگے چچانے اپنے 5ماہ کے بھتیجے کو 2لاکھ روپے میں بیچ دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کا رہائشی ثاقب، بیوی بچوں کے ساتھ لائنز ایریا میں واقع اپنے سسرال آیا تو اس کا چھوٹا بھائی صفدر بچوں کو چیز د لانے کے بہانے باہر لے کر گیا، تھوڑی دیر بعد اس نے باقی بچوں کو گھر بھیج دیا جب کہ 5 ماہ کے بھتیجے عبدالسعد کو اپنے ساتھ لے گیا۔والدین کے رابطہ کرنے پر پولیس نے ملزم صفدر کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے سب اگل دیا۔

عائشہ گلالئی کےساتھ ہیں ,خواتین کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے: نصرت سحر عباسی

پولیس نے بچے کو بازیاب کرا لیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جس نے خود کو بچے کا باپ ظاہر کرکے گلستان جوہر میں ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کیا۔

مزید : کراچی