جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن چلتا ،وزیر اعلیٰ کے پی کے کا بیٹا پیسے لے کر لوگوں کے کام کراتا ہے :عائشہ گلالئی

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن چلتا ،وزیر اعلیٰ کے ...
جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن چلتا ،وزیر اعلیٰ کے پی کے کا بیٹا پیسے لے کر لوگوں کے کام کراتا ہے :عائشہ گلالئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی ’’باغی‘‘ خاتون ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے اربوں روپے کے  ٹھیکوں اور کرپشن سے عمران خان کا کچن چلتا ہے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ میں مافیا اور ڈان بنے ہوئے ہیں ،جبکہ عمران خان پرویز خٹک کے خلاف ثبوت دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے،عمران خان قابل لوگوں سے جلتے ہیں ،وہ نفسیاتی مریض ہیں ۔

اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی منحرف خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں ٹھیکے جہانگیر ترین کو ملتے ہیں جبکہ کچن عمران خان کا چلتا ہے ،جبکہ وزیر اعلی کے پی کے صوبے کا سب سے برا مافیا اور ڈان بنا ہوا ہے ،اس کا بیٹا نوکریاں دلوانے کے بھی پیسے وصول کر رہا اور پیسے لے کر لوگوں کے کام کرا رہا ہے ، جبکہ کرپشن میں پرویز خٹک نے تحریک میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک مظلوموں کی داد رسی نہیں کرتے جبکہ آج ایسے ٹھیکے ہیں جن پر وزیراعلیٰ کے پی کے نے غیر قانونی لیز لی ہوئی ہے ،یہی نہیں اپنے کزن کو بھی خٹک صاحب نے تنگی مائنز میں غیر قانونی لیز دی ہوئی ہے،دوسری طرف عمران نیاز ی پرویز خٹک کے بارے میں کوئی بات بھی سننے کو تیار نہیں۔انہوں نے عمران خان کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ،اسی لئے وہ خود کو عقل مند اور پورے پاکستان کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

مزید : قومی