عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات انتہائی احمقانہ ،فضول اور گھٹیا ہیں،عمران جیسا اَپ رائٹ شخص کوئی دوسرا نہیں:نعیم بخاری

عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات انتہائی احمقانہ ،فضول ...
عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات انتہائی احمقانہ ،فضول اور گھٹیا ہیں،عمران جیسا اَپ رائٹ شخص کوئی دوسرا نہیں:نعیم بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینئر قانون دان نعیم بخاری نے کہا ہے کہ عائشہ گلا  لئی کے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات انتہائی احمقانہ ،فضول اور گھٹیا ہیں ،میرے سامنے عمران خان کی ساری زندگی کھلی ہوئی ہے ،عمران خان بطور کرکٹر اور سیاسی لیڈر ڈسپلن کا قائل ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص پر ہلکا ہاتھ نہیں رکھتا  ،اخلاقی حوالے سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ،عمران خان جیسا بچہ پیدا کرنے والی اب مائیں ہی نہیں رہیں ۔ 

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز ‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کے الزامات میں انتہائی فضول ،گھٹیا اور احمقانہ ہیں ،اخلاقی حوالے سے عمران خان پر لگنے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ،میں عمران خان کو بطور کرکٹر اور سیاسی رہنما بہت قریب سے جانتا ہوں ،وہ کمپرو مائز نہیں کرتا تو صرف ڈسپلن پر نہیں کرتا اور خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص پر ہلکا ہاتھ نہیں رکھتا ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات دعویٰ سے کرتا ہوں کہ عمران خان جیسا اَپ رائٹ شخص کوئی دوسرا نہیں ہے ،بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ کہ عمران جیسا بچہ پیدا کرنے والی مائیں ہی اب نہیں رہیں ۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ اس قسم کی باتیں عمران خان کو قریب سے جاننے والا کوئی بھی شخص تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ،اس ملک کو سیدھے راستے پر چلانے کے لئے اب صرف یہی شخص رہ گیا ہے اس کے علاوہ کوئی دوسری نہیں ہے ،خیبر پختون خواہ میں میرے سسرال رہتے  ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کی حکومت میں حقیقی تبدیلی پہلی مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے ۔

مزید :

قومی -