”کل جب میں عمران خان کا انٹر ویو لینے گیا تو عمران خان عائشہ گلا لئی کو بے حد ڈانٹ رہے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ۔۔۔“صحافی کامران شاہد میدان میں آگئے ،ایسا انکشاف کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

”کل جب میں عمران خان کا انٹر ویو لینے گیا تو عمران خان عائشہ گلا لئی کو بے حد ...
”کل جب میں عمران خان کا انٹر ویو لینے گیا تو عمران خان عائشہ گلا لئی کو بے حد ڈانٹ رہے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ۔۔۔“صحافی کامران شاہد میدان میں آگئے ،ایسا انکشاف کر دیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن کامران شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عائشہ گلا لئی سے اظہار برہمی کیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے کامران شاہد نے بتا یا کہ گزشتہ روز میں اپنی ٹیم کے ساتھ انٹر ویو کے لیے عمران خان کے گھر بنی گالا گیا ،اس وقت عائشہ گلا لئی بھی وہاں موجود تھیں ۔انہوں نے بتا یا کہ ہماراانٹر ویو کا وقت ساڑھے پانچ بجے کا تھا لیکن عمران خان بی بی سی کو انٹر ویو دے رہے تھے اس لیے ہمیں کچھ دیر انتظار کرنا پڑا ،اس دوران ہم کافی پی رہے تھے کہ اچانک عمران خان اپنے آفس سے نکل کر باہر آئے جہاں کوریڈور میں ان کی ملاقات عائشہ گلا لئی سے ہوئی ۔اس موقع پر عمران خان نے عائشہ گلہ لئی کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تمہارے بارے میں بہت سی شکایات موصول ہو ر ہی ہیں اور پارٹی کے لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ تم پارلیمنٹ کے سیشن میں نہیں جاتیں ،میں کس کس کے آگے تمہاری صفائیاں پیش کروں ؟۔کامران شاہد نے بتا یا کہ میں نے وہاں ٹکٹ لینے سے متعلق کوئی بات نہیں سنی لیکن عمران خان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے پر عائشہ گلالئی پر بہت زیادہ برہمی کا اظہار کیا تھا ۔

مزید خبریں :خیبر پختونخواہ میں جہانگیر ترین کو یہ ٹھیکے دئیے گئے تا کہ وہ۔۔۔۔۔ عائشہ گلالئی نے کرپشن کا جدید ترین طریقہ بے نقاب کردیا، پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

ویڈیو دیکھئے

مزید : اسلام آباد