دو وزرائے اعظم کی نااہلی ،ان کی جگہ نئے وزرائے اعظم کا انتخاب ،منگل اور جمعہ کے دنوں کا دلچسپ اتفاق سامنے آگیا

دو وزرائے اعظم کی نااہلی ،ان کی جگہ نئے وزرائے اعظم کا انتخاب ،منگل اور جمعہ ...
دو وزرائے اعظم کی نااہلی ،ان کی جگہ نئے وزرائے اعظم کا انتخاب ،منگل اور جمعہ کے دنوں کا دلچسپ اتفاق سامنے آگیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل کئے جانے والے دو وزرائےاعظم میاں محمد نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کی برطرفی اور ان کی جگہ نئے وزرائےاعظم کے انتخاب کے حوالے سے جمعہ اور منگل کے دنوں کا دلچسپ اتفاق سامنے آیا ہے ۔

عمران خان کے خلاف بیان دینے پر میری بیٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرگندی گالیاں دی گئیں:شیریں مزاری

یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے منگل کے روز (19جون 2012ء)کو نااہل کیا تھا جس کے بعد اسی روز ان کی برطرفی کا الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور وزیراعظم سمیت کابینہ فارغ ہوگئی ۔ان کی جگہ جمعہ کے روز 22جون کو راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی نے نیا وزیراعظم منتخب کیا ۔دوسری طرف میاں محمد نوازشریف کو سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز 28جولائی 2017ءکو نااہل قرار دیا اور منگل کے روز یکم اگست کو شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی سے منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم کا حلف اٹھایا ۔

مزید : لاہور