کل عمران خان کے پاس کیا چیز لے کر گئی تھی جو انہوں نے اٹھا کر باہر پھینک دی؟ عائشہ گلالئی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

کل عمران خان کے پاس کیا چیز لے کر گئی تھی جو انہوں نے اٹھا کر باہر پھینک دی؟ ...
کل عمران خان کے پاس کیا چیز لے کر گئی تھی جو انہوں نے اٹھا کر باہر پھینک دی؟ عائشہ گلالئی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی ”باغی“ ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ میں ٹکٹ نہ ملنے پر خائف ہوں حالانکہ اس میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے میں کل عمران خان کے پاس گئی تھی میں اکیلی نہیں گئی تھی بلکہ میرے ساتھ خیبر پختونخواہ کے وفد بھی شامل تھا، ہم سب پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کے ثبوت لے کر گئے تھے ، میرے ساتھ رکشہ یونین کا صدر تھا ، ان کے10رکشے ایک حادثے میں جل گئے تھے لیکن پرویز خٹک انہیں معاوضہ دینے کی بجائے مسلسل نظر انداز کرتے رہے، اسی طرح ریڑھی بانوں کا وفد بھی تھا جو پرویز خٹک کے مظالم کے خلاف شکایت کرنے عمران خان کے پاس گئے تھے،ہم لوگ پرویز خٹک کے پاس بھی گئے میرے ساتھ تب انیس اور بیس گریڈ کے افسرتھے جنہیں پرویز خٹک نے غنڈے کہا۔

عمران خان بلیک بیری سے لڑکیوں کو ’’غلط پیغامات‘‘ بھیجتے ، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین غیر قانونی ٹھیکوں سے پیسے بچا کر چیئرمین پی ٹی آئی کا کچن چلاتے ہیں: عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ نپرویز خٹک کے وزیر اعلیٰ بننے سے ان کے سارے رشتہ دار فائدہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے مخصوص نشستوں پر اپنے سارے رشتہ داروں کو دئیے گئے۔ انہوں نے کان کنی کی غیر قانونی لیز اپنے فرسٹ کزن کو دی جبکہ پرویز خٹک کا بیٹا سارے تبادلے اور تقرریاں پیسے لے کر کرتا ہے، تنگی مائننگ ، نوشہرہ مائننگ کا ٹھیکہ بھی پرویز خٹک نے اپنے رشتہ دار کو دیا، خیبر بینک کا سکینڈل بھی پرویز خٹک کا تیار کیا گیا تھا ،پرویز خٹک کے ٹھیکوں اور جہانگیر خان ترین کے ذریعے عمران خان کا کچن چلتا ہے۔میں یہ سارے ثبوت لے کر عمران خان کے پاس گئی ان کو پرویز خٹک کی کرپشن کے سارے ثبوت پیش کئے مگر عمران خان شاید ان کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں اس لئے ان کے کرپشن کے ثبوتوں اور الزامات پر وہ آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پرویز خٹک سے ناراض ہیں پارٹی میں ممبران اسمبلی کی توہین کی جاتی ہے، سبھی عمران خان ، پرویزخٹک اور جہانگیر خان ترین سے نالاں ہیں ۔مجھ پر الزام ہے کہ میں ٹکٹ کے لئے عمران خان کے پاس گئی اور تین گھنٹے میری ملاقات ہوئی لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے چیرمین تحریک انصاف کے ساتھ میری صرف 15منٹ تک ملاقات ہوئی۔

مزید : اسلام آباد