بنگلہ دیش کے سابق کپتان خالد محمود دماغ کی شریان پھٹنے سے کومے میں چلے گئے

بنگلہ دیش کے سابق کپتان خالد محمود دماغ کی شریان پھٹنے سے کومے میں چلے گئے
بنگلہ دیش کے سابق کپتان خالد محمود دماغ کی شریان پھٹنے سے کومے میں چلے گئے

  

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلہ دیش کے سابق کپتان خالد محمود کے دماغ کی شریان  پھٹ گئی جس سے وہ کومے میں چلے گئے ہیں ، انھیں انتہائی تشویش ناک حالت میں  فوری طور پر علاج کیلئے سنگاپور منتقل کردیا گیا۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن سے پہلے وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا

غیر ملکی میڈیاکے مطابق خالد محمود کوسٹروک کی وجہ سے ڈھاکا کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ منتقل کیا گیا، مگر فیملی نے انھیں سنگاپور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں وہاں سے سنگا پور  منتقل کردیا گیا ۔واضح رہے کہ خالد محمود بورڈ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ٹیم منیجر بھی ہیں،خالد محمود بنگلادیش کے تیسرے ٹیسٹ کپتان ہیں ، ان کی قیادت میں 2003 میں بنگال ٹائیگرز نے 9 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے، وہ 2006 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے اور فوراً ہی کوچنگ اور بورڈ  ایڈمنسٹریشن سے منسلک ہوگئے تھے۔

مزید : کھیل