تاجکستان، مسلح افراد کے حملے میں 2امریکیوں سمیت 4 غیر ملکی سیاح ہلاک
دوشنبے(این این آئی)تاجک حکام نے کہاہے کہ مسلح افراد کے حملے میں2 امریکی باشندوں سمیت 4 غیر ملکی سیاح مارے گئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان ہامرو رحیم زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشتبہ حملہ آور چاقوؤں اور آتشیں اسلحے سے لیس تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکی، ڈچ اور سوئٹزر لینڈ کے باشندے شامل ہیں جبکہ 2سیاح زخمی بھی ہوئے۔ تاجک وزیر داخلہ کا مزیدکہنا تھا کہ اْن کی حکومت تمام پہلوؤں کو سامنے رکھے ہوئے ہے اور ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس حملے کی نوعیت دہشت گردانہ تھی۔