اسرائیلی فوجی فلطینیوں کے خلاف ہڈیاں پاﺅڈر بنانے والی گولیاں استعمال کرنے لگے ، دردناک انکشاف

اسرائیلی فوجی فلطینیوں کے خلاف ہڈیاں پاﺅڈر بنانے والی گولیاں استعمال کرنے ...
اسرائیلی فوجی فلطینیوں کے خلاف ہڈیاں پاﺅڈر بنانے والی گولیاں استعمال کرنے لگے ، دردناک انکشاف

  

بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم، ڈاکٹرز ودھ آوٹ بارڈر نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے واپسی مارچ کی سرکوبی میں اسرائیلی فوجی ایسی گولیاں استعمال کررہے ہیں جن سے فلسطینیوں کی ہڈیاں پاوڈر بن جاتی ہیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈاکٹروں کی اس عالمی تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے بہت سے فلسطینیوں کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ گولی لگنے کے بعد ان کی ہڈیاں پاوڈر بن گئی ہیں۔

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرز ودھ آوٹ بارڈر نے بیروت میں ، غزہ میں انسانی حالات اور طبی مشکلات کے زیر عنوان منعقدہ ایک سیمینار کے دوران ، "ہڈیوں کی پاوڈر میں تبدیلی "کے زیر عنوان ایک ڈاکو منٹری فلم بھی دکھائی تھی۔ اس ڈاکو منٹری میں ان فلسطینی زخمیوں کو دکھایا گیا تھا جن کی ہڈیاں صیہونی فوجیوں کی گولی لگنے کے بعد پاوڈر میں تبدیل ہوگئی تھیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق فلسطینیوں کے پر امن واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید اور سولہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید : عرب دنیا