پاکستانیوں کی امید کی کرن عمران خان
پاکستان کے قیام کے بعد قائد اعظمؒ کی وفات نے مسلمانوں کو لیڈر سے محروم کر دیا لیاقت علی خان جیسے لیڈر بھی سازش کا شکار ہو گئے اس کے بعد مارشل لاء اور کمزور سیاست دانوں نے ملک کی معیشت اور ڈھانچے کو سخت نقصان پہنچایا برآمدات گھٹ گئیں درآمدات بڑھ گئیں کرپشن بڑھ گئی سیاسی اقربا پروری انتہا کو پہنچ گئی ملک کو یہاں تک پہنچانے میں پیپلزپارٹی ن لیگ دینی جماعتوں ایم کیو ایم علاقائی جماعتوں نے اہم کردار ادا کیا گزشتہ ایک دھائی سے عمران خان کا نام ایک لیڈر کے طور پر ابھرنا شروع ہوا پیپلزپارٹی اور نون کے پانچ پانچ سالہ دور اقتدار میں محرومی اور مہنگائی بے روزگاری بڑھنے سے نوجوانوں نے عمران خان کی طرف دیکھنا شروع کر دیا عمران خاں کی کرپشن کے خلاف جدوجہد نے انہیں مزید مقبول بنا دیا، مولانا فضل الرحمن کو فاٹا کے انضمام کی مخالفت نے ان کا تختہ دھڑن کر دیا زرداری کی پالیسیوں نے انہیں پنجاب سے مکمل طور پر آؤٹ کر دیا۔
ن لیگ کو کرپشن، ڈالر، پیٹرول، مہنگائی لے کر بیٹھ گئی۔بیورو کریٹس کے کرپشن میں ملوث ہونے سے پنجاب میں ن لیگ کو نقصان ہوا، حکایت ہے ایک بادشاہ شکار کھیلتا ہوا اپنی فوج سے بچھڑ کر ایک انار کے باغ میں پہنچ گیا تھکے ہوئے بادشاہ نے باغ کے رکھوالے سے انار کے جوس کی فرمائش کی رکھوانے ایک انار توڑا اور اس کو دبا کر رس نکالا ایک ہی انار سے گلاس بھر گیا بادشاہ نے سوچا کہ کسانوں کی آمدن تو بہت زیادہ ہوتی ہے ان پر ٹیکس لگاؤں گا لیکن مصروفیت کی وجہ سے ایسا نہ کر سکا کچھ عرصہ بعد بادشاہ کا گذر پھر اسی باغ سے ہوا اس کو پھر رکھوالے نے انار کے جوس کی فرمائش کی مالی نے دس انار توڑے اور بڑی مشکل سے گلاس بھرا بادشاہ نے مالی سے پوچھا کہ انار میں کوئی بیماری لگ گئی ہے پہلے تو ان میں سے زیادہ رس نکلتا تھا مالی نے جواب دیا جناب انار کو کوئی بیماری نہیں لگی ہمارے بادشاہ کی نیت میں کوئی فرق آ گیا ہے جس کے اثرات انار پر آگئے بادشاہ نے یہ سن کر فوراً دل میں تہیہ کیا کہ میں انار کے باغوں پہ بلاوجہ ٹیکس نہیں لگاؤں گا، صرف دو ماہ پہلے مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ نے ڈالر کو اوپر جانے دیا اور تسلیم کیا میں نے یہ کام کس کی ہدایت پر کیا اس بدنیتی کے نتیجے میں مہنگائی کا ایک طوفان آ گیا، تیل گاڑیاں دیگر درآمدی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں اور پاکستانی قرضے 30فیصد بغیر کچھ کئے بڑھ گئے۔
عمران نے 115نشستیں حاصل کر کے صرف ایک تقریر بڑی نیت سے کی جس سے ڈالر صرف تین دن میں دس روپے کم ہو گیا اور امید ہے حلف لینے سے پہلے ایک سو دس روپے پرآ جائے گا اور قوم مہنگائی کے طوفان سے بچ جائے گی۔
پٹرول کی قیمت اگست میں دس روپے تک کم ہونے کا امکان ہے عمران خان جب تک نیک نیتی سے قوم کا خیال رکھیں گے اپنے ساتھیوں اور ذاتی مفادات کو فوقیت نہیں دینگے قوم جلد ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جائے گی عمران خان کو چاہئے انار والے واقعہ کو ہمیشہ یاد رکھیں اور خدا کے دیئے ہوئے موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور وعدے کے مطابق کرپشن کا خاتمہ کریں۔
مغربی ممالک صرف اس لئے کامیاب ہیں لیڈر اپنی ذات کے بجائے عوام کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں۔